ٹائیم مشین انسانی ترقی کی چابی
انسان ازل سے وقت کے قید خانے میں مقید رہا ہے۔ وقت نہ صرف انسان کی زندگی کو محدود کرتا ہے بلکہ اس کے خوابوں، غلطیوں اور امیدوں کو بھی ایک خاص دائرے میں قید رکھتا ہے۔ اسی لیے ہر دور میں انسان نے ایک ہی خواب دیکھا: کیا وقت کو توڑا جا سکتا ہے؟ کیا ماضی میں جا کر غلطیاں درست کی جا سکتی ہیں؟ کیا مستقبل دیکھ کر آج کے فیصلے بدلے جا سکتے ہیں؟یہی خواب ٹائیم مشین کا تصور بن گیا، جو آج بھی انسان کی ترقی کی سب سے بڑی کنجی سمجھی جاتی ہے انسانی تاریخ کا اگر گہرا مطالعہ کیا جائے تو ایک بات واضح طور پر سامنے آتی ہے کہ انسان نے ہمیشہ وقت کو سمجھنے، ناپنے اور قابو میں کرنے کی کوشش کی ہے۔ وقت انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، مگر یہی وہ طاقت ہے جس پر انسان کا سب سے کم اختیار ہے۔ ماضی کی یادیں، حال کی بے چینی اور مستقبل کی فکر.یہ سب وقت کے بہاؤ سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی لیے انسان کے ذہن میں صدیوں سے ایک بنیادی سوال جنم لیتا رہا ہے: کیا وقت میں سفر ممکن ہے؟ ٹائیم مشین کا تصور محض سائنسی فکشن یا کہانیوں تک محدود نہیں بلکہ یہ انسانی ترقی، سائنسی تجسس اور فکری ارتقا کی علامت ہے۔ قدیم تہذیبوں سے لے کر جدید د...